بولی وڈ میں تو پریانکا چوپڑا کا موازنہ دپیکا پڈوکون سے کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب سابق مس ورلڈ کا مقابلہ اسرائیل ڈفینس ملٹری (آئی ڈی ایف) کی سابق اہلکار اور ہولی وڈ کی آنے والی فلم ’ونڈر وومین کی اداکارہ گال گلت سے ہوگا۔

پریانکا چوپڑا اور گال گدوت کے درمیان مقابلہ ان کی اداکاری کے میدان میں ہوگا، کیوں کہ ان دونوں اداکاراؤں کی فلمیں بھارت میں آئندہ ماہ ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔

پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ فلم’ بے واچ ‘ اور گال گدوت کی فلم ’ونڈ وومین‘ 2 جون کو ایک ساتھ بھارت میں ریلیز ہوں گی، جب کہ بے واچ امریکا سمیت کچھ ممالک میں رواں ماہ ہی ریلیز کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بے واچ' ٹریلر میں پریانکا کی صرف ایک جھلک

پریانکا چوپڑا بے واچ کے ایک منظر میںفوٹو: فیس بک
پریانکا چوپڑا بے واچ کے ایک منظر میںفوٹو: فیس بک

یوں تو دونوں اداکاراؤں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، تاہم بھارت میں ان دونوں کی فلموں اور کرداروں کے درمیان مقابلے کی توقع ہے، کیوں کہ فلموں میں دونوں خواتین ایک دوسرے سے ملتے جلتے مگر منفرد کردار کرتی نظر آئیں گی۔

فلم بے واچ میں پریانکا چوپڑا ایک کاروباری خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی، جو قدرے شاطر ذہنیت کی خاتون ہوتی ہیں، جب کہ گال گدوت ایک جنگجو کے کردار میں نظر آئیں گی، جو قدرے مہربان عورت بھی ہوتی ہے۔

دونوں خوبرو اداکاراؤں کی فلموں کو بھارت میں ایک ساتھ ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا، جس وجہ سے دونوں میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔

گال گیدوت اس سے پہلے فاسٹ اینڈ فیورس میں کام کرچکی ہیںفوٹو: فیس بک
گال گیدوت اس سے پہلے فاسٹ اینڈ فیورس میں کام کرچکی ہیںفوٹو: فیس بک

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ’تب اور اب‘

خیال رہے کہ ’ونڈر وومین‘ میں کردار ادا کرنے والی گال گدوت اس سے پہلے فاسٹ اینڈ فیورس سمیت بیٹ مین ورسز سپر مین جیسے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، جب کہ وہ اسرائیل کی فوج میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

پریانکا چوپڑا اس سے پہلے امریکی ٹی وی سیریل’کوانٹیکو‘ میں کام کر چکی ہیں، جس وجہ سے انہیں پیپلز ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے، پریانکا کا شمار بولی وڈ کی ذہین ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

گال گدوت اور پریانکا چوپڑا میں ایک اور بات بھی مشترک ہے کہ دونوں اقوام متحدہ میں سفیر کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں، گال گدوت اس وقت بھی خواتین سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر ہیں.

گال گیدوت ونڈر وومین کے ایک منظر میںفوٹو: فیس بک
گال گیدوت ونڈر وومین کے ایک منظر میںفوٹو: فیس بک

تبصرے (0) بند ہیں