دھونی تین ملکی سیریز سے باہر

شائع July 2, 2013

Mahendra Singh Dhoni
اے پی فوٹو —.

کینگسٹن : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی زخمی ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز میں جاری ٹرائنگولرسیریز کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

اتوار کے روز سبرینا پارک میں ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے میچ کے دوران دھونی دائیں ہیمسٹرنگ کا شکار ہوگئے تھے۔

بقیہ سیریز میں ان کی جگہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں ستائس سالہ بلے باز امبتی رایودو کو شامل کر لیا گیا ہے۔

دھونی کے زخمی ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں عارضی طور پر کپتانی کرنے والے ویرات کوہلی بقیہ سیریز میں کپتان کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں گئے۔

ہندوستانی ٹیم آج کینگسٹن میں سری لنکا کا سامنا کرے گی، جہاں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیتنے کہ لیئے بھرپور کوشش کریں گی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ میزبان ویسٹ انڈیز سے ہار چکی ہیں۔


اس میچ کے بعد ایونٹ کے باقی مقابلے ٹرنیڈیڈ، پورٹ آف اسپین کے کوئینز پارک اوول میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025