ویسے تو بولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم باہو بلی 2 نے بھارتی سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے کہ اس فلم کے زیادہ تر اداکار غیر معروف تھے، جو اب معروف بن چکے۔

جہاں باہو بلی 2 کے ولن رانا دگوبتی حقیقی زندگی میں ایک آنکھ سے نابینا ہیں، وہیں اس فلم میں ہیرو کے بچپن کا کردارادا کرنے والا بچہ لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے۔

اس فلم کے ہیرو کا نام مہندر باہو بلی ہے، اس فلم میں باہو بلی کے بچپن کا کردار ادا کرنے والا بچہ دراصل لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باہو بلی کی کاسٹ کا معاوضہ کیا تھا؟
—فوٹو ڈیلی سوشل
—فوٹو ڈیلی سوشل

رپورٹس کے مطابق فلم کے آغاز میں شیوا گامی جس شیر خوار بچے کو دریا میں ڈوبنے سے بچاتی ہیں، دراصل وہ 18 دن کی ایک بچی ہیں، جو کیرالہ میں فلم پروڈکشن میں خدمات سر انجام دینے والے والسن کی بیٹی ہیں۔

مزید پڑھیں: باہوبلی کا ولن ایک آنکھ سے نابینا

فلم کی ٹیم کو صحت مند اور کردار سے مطابق رکھنے والا شیر خوار بچہ نہ ملنے کی وجہ سے اس بچی کو فلم میں کاسٹ کیا گیا، یوں 18 دن کی اکشتھا والسن وہ پہلی بچی بھی بن گئیں جو فلم میں عورت کے بجائے مرد کے کردار کے لیے منتخب ہوئیں۔

خیال رہے کہ باہو بلی 2 ہندوستانی سینما کی تاریخ کی سب سے زیادہ پیسے کمانی والی فلم بن چکی ہیں، اس نے کمائی میں سلمان خان ، عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے ادکاروں کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

باہو بلی 2 مختصر دورانئیے میں 1200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے، جب کہ اس کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

—فوٹو ڈیلی سوشل
—فوٹو ڈیلی سوشل

تبصرے (1) بند ہیں

irfan May 15, 2017 01:07am
ایک بکواس مووی ہے جس کو مذہبی رنگ دے کر اٹھانے کی کوشش کی ہے۔