یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بولی وڈ کی آنے والی فلم’ساہو‘ میں کترینہ کیف باہوبلی ہیرو بربہاس کے ساتھ رومانٹک فلم میں نظر آئیں گی، تاہم اب خبر آئی ہے کہ کترینہ اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

کترینہ کیف اور بربہاس کے ایک ساتھ رومانٹک فلم میں جلوہ گر ہونے کی خبر سے جہاں جنوبی انڈین فلم انڈسٹری کے شائقین خوش ہوئے، تو وہیں کترینہ کے کچھ مداح بھی اس بات پر بہت خوش دکھائی دئیے کہ دو کامیاب اداکار ایک فلم میں نظر آئیں گے۔

—فائیل فوٹو
—فائیل فوٹو

تاہم اب کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی کہ وہ ساہو فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف، عامر خان کی فلم کی ’آخری ٹھگ‘

بھارتی نشریاتی ادارے نے بولی وڈ لائف کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کترینہ کیف ’ساہو‘ فلم کا حصہ نہیں ہوں گی، ان کی جانب سے فلم سائن کرنے کے حوالے سے باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

تاہم دوسری جانب کترینہ کیف رواں برس بہت زیادہ مصروف رہیں گی، وہ بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کریں گی۔

کترینہ اور سلمان خان ٹائیگر زندہ ہے کے منظر میں
کترینہ اور سلمان خان ٹائیگر زندہ ہے کے منظر میں

گزشتہ ہفتے ہی عامر خان نے ٹوئیٹ کی کہ انہیں کترینہ کیف کی صورت میں‘ٹھگس آف ہندوستان‘ کے لیے ٹھگ مل گیا، اس فلم میں امیتابھ بچن بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: سلمان اور کترینہ کیف آج کل کیا کر رہے ہیں؟

علاوہ ازیں کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ‘ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہے، جو ان کی کامیاب فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے۔

کترینہ کیف کنگ آف رومانس شاہ رخ خان کے ساتھ بھی آنند ایل رائے کی فلم میں نظر آئیں گی، جب کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ جگا جاسوس کی پروموشن بھی کرتی نظر آئیں گی۔

کترینہ اور رنبیر کپور جگا جاسوس کے ایک منظر میں
کترینہ اور رنبیر کپور جگا جاسوس کے ایک منظر میں

تبصرے (0) بند ہیں