پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں شہریار خان کے بعد نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں پی سی بی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس چیئرمین شہریار خان کی زیر سربراہی منعقد ہوا جس میں نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی قراردار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے عہدے کی مدت اگست میں ختم ہو رہی ہے۔

اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرانے پر نجم سیٹھی کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بہتری کی جانب گامزن ہے اور جون میں آئی سی سی کا نیا آئین منظور کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران محمد عباس کو سال کا بہترین ڈومیسٹک کرکٹر، اسماویہ اقبال بہترین ویمن کرکٹر، بدر منیر بہترین بلائینڈ کرکٹر، میجر ریٹائرڈ حسنین بیسٹ ڈس ایبل کرکٹر، اعظم خان کوچ آف دی ایئر، شوذاب رضا بہترین امپائر جبکہ محمد انیس کو بہترین ریفری قرار دیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں