رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے اداکاروں پر اُشنا شاہ کی تنقید

اپ ڈیٹ 31 مئ 2017
پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ—۔
پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ—۔

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو اپنی ٹرانسمیشنز کے ذریعے کمائی کا ذریعہ بنانے والے اداکاروں کو کھری کھری سناڈالیں۔

فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے کھلے خط میں کسی اداکار کا نام لیے بغیر اُشنا شاہ نے لکھا ’بہت سارے لوگ اس ماہ کے 30 دن وہ بننے کا دکھاوا کریں گے جو وہ نہیں ہیں تاکہ اس ماہ میں کمائی کرسکیں، میں شاید سارے روزے نہ رکھ سکوں یا عبادت نہ کرپاؤں لیکن میں اپنے مذہب کی بےحرمتی نہیں کرسکتی‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی پوسٹ پر تنقید کرنے سے قبل سب یہ جان لیں کہ وہ کسی ایک شخص پر تنقید نہیں کررہیں یا ان کا مقصد کسی ایسے شخص کو غلط کہنا نہیں جو سچے دل سے اس ماہ کا احترام کررہا ہو، تاہم وہ ایسے لوگوں پر تنقید کر رہی ہیں، جو ہر سال پیسوں کے لیے اس ماہ میں خود کو تبدیل کرلیتے ہیں، جو کہ غلط ہیں۔


خیال رہے کہ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی اے پلس چینل کے لیے قصیدہ بردہ شریف پڑھا تھا۔

تاہم اُشنا شاہ نے اس موقع پر مومنہ مستحسن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ ان پر تنقید نہیں کررہیں۔

ایک طرف جہاں کئی لوگوں نے اشنا شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے ان کے اس کھلے خط کی تعریف بھی کی، جن میں عثمان خالد بٹ،فریال محمود، فوٹو گرافر زارا ترین، اداکار ایاز سموں اور ماڈل رابعہ بٹ شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Raja Bilal May 29, 2017 11:56am
Bilkul theek baat ki hai Mohtarma ne, Hamare haan barsaati mendak nikal atay hain Ramzan main phir sara saal naach gaana shuru inn ka!!
Tim May 29, 2017 03:23pm
She is absolutely right.
شیو شنکر مہاجن May 29, 2017 06:46pm
بالکل ٹھیک بات کی ہے۔ رمضان سے پہلے کے بھانڈ رمضان میں مذہبی چورن بیچنے پہنچ جاتے ہیں اور عوام کو بھکاری بناتے ہیں۔ بھیک منگے بھی خوش بھیک دینے والوں کی بھی موجیں ۔۔۔