• KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C

ابھیجیت کا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند

شائع May 30, 2017 اپ ڈیٹ May 30, 2017 10:30am
ہندوستانی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس
ہندوستانی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس

پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے ہندوستانی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کے نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے پابندی لگا کر بند کردیا۔

گلوکار ابھیجیت نے اپنے پہلے اکاؤنٹ پر ایک ٹوئیٹ میں دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طالبہ پر جسم فروشی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹ پر پابندی لگادی تھی، اس کے چند روز بعد گلوکار نے نیا اکاؤنٹ بنایا تاہم چند گھنٹوں بعد ہی ٹوئٹر نے اس اکاؤنٹ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکار نے اپنے نئے اکاؤنٹ پر ایک ٹوئیٹ اور ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔

گلوکار نے اپنے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ ’جب تک میرا پہلا اکاؤنٹ بحال نہیں کیا جاتا، میں اس اکاؤنٹ کو استعمال کروں گا اور سب مجھے یہاں فالو کریں، اس کے علاوہ میرے نام سے بنائے گئے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: سونو نگم نے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیا، وجہ گلوکار ابھیجیت

خیال رہے کہ ہندوستانی گلوکار نے دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طالبہ کے خلاف کی گئی ٹوئیٹ میں انتہائی غلط زبان استعمال کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ابھیجیت نے اپنی ٹوئیٹ پر خود کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں سے بھی بدتمیزی کرتے ہوئے ان کے خلاف بھی غلط الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹوئٹر نے انتہا پسند بھارتی گلوکار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا تھا تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ ان کا یہ اکاؤنٹ مستقل بنیادوں پر بند کیا گیا یا وقتی طور پر پابندی عائد کی گئی۔

ابھیجیت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کے بعد گلوکار سونو نگم نے بھی احتجاجاً اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

انہوں نے 24 ٹوئیٹس کی سیریز میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کسی کو رائے دینے کا حق ہے اور ٹوئٹر کا اقدام آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026