• KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے چار افراد ہلاک

شائع May 31, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017 12:40am

ہونڈورس میں فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں موٹاگوا اور ہونڈورس اور پروگ ریسو کے درمیان فائنل میچ کے آغاز سے چند لمحے قبل سینکڑوں شائقین نے پولیس کے حصار کو توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

یونیورسٹی ہسپتال کے ترجمان میگوئل اوسوریو نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 25 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026