مانچسٹر یونائیٹڈ یورپ کا مہنگا ترین فٹبال کلب

اپ ڈیٹ 31 مئ 2017
یوئیفا یوروپا کپ جیتنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی ٹرافی کے ہمراہ جشن منا رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
یوئیفا یوروپا کپ جیتنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی ٹرافی کے ہمراہ جشن منا رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

یورپی فٹبال کلب کی کاروباری قدر کو متعین کرنے والے ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ اس وقت یورپ کا مہنگا ترین فٹبال کلب بن چکا ہے۔

بزنس سروس گروپ 'کے پی ایم جی' کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں اسپین کے مشہور و معروف فٹبال کلب ریال میڈریڈ اور بارسلونا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے حال ہی میں یورپا کپ کے فائنل میں ایاکس کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ای ایس پی این کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلش کلب کی قدر اس وقت 3 ارب یورو سے زائد ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والے کلب کی قیمت 2 ارب 89 کروڑ یورو ہے، اس کے علاوہ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم بارسلونا کی قدر 2 ارب 68 کروڑ یورو ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر عمرہ کیلئے مکہ میں موجود

کے پی ایم جی دنیا کی چار بڑی آڈیٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ دنیا کا پہلا کلب ہے جس کی قدر 3 ارب یورو سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس تحقیق کے مصنف اور کے پی ایم جی عالمی کھیلوں کے سربراہ اینڈریا سارٹوری نے کہا کہ یورپ کے سرفہرست 32 کلبوں کی مجموعی قدر سے پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں فٹبال کی بحیثیت صنعت قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یورپ کے 32 فٹبال کلبوں پر تحقیق ہوئی جس میں ان کے براڈ کاسٹنگ حقوق، منافع، مشہوری، ٹیم کی جیتنے کی صلاحیت اور اسٹیڈیم کی ملکیت کا جائزہ لیا گیا۔

دنیا کے 15 انتہائی قابل قدر فٹبال کلب

  • انگلش پریمیئر لیگ کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی قدر 3.004 ارب یورو
  • اسپین کے فٹبال کلب ریال میڈریڈ کی قدر 2.895 ارب یورو
  • اسپین کے فٹبال کلب بارسلونا کی قدر 2.688 ارب یورو
  • جرمن فٹبال کلب بیئرن میونخ کی قدر 2.367 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کی قدر 1.909 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب آرسنل کی قدر 1.882 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب چیلسی کی قدر 1.524 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب لیور پول کی قدر 1.260 ارب یورو
  • اطالوی فٹبال کلب یوینٹس کی قدر 1.158 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر کی قدر 97 کروڑ 80 لاکھ یورو
  • فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کی قدر 94 کروڑ 80 لاکھ یورو
  • جرمن فٹبال کلب بوروشیا ڈورٹمنڈ کی قدر 91 کروڑ 70 لاکھ یورو
  • اسپین کے فٹبال کلب ایٹلیٹکو میڈریڈ کی قدر 77 کروڑ 10 لاکھ یورو
  • جرمن کلب اسکالکے کی قدر 66 کروڑ 30 لاکھ یورو
  • اطالوی کلب اے سی میلان کی قدر 50 کروڑ 40 لاکھ یورو

تبصرے (0) بند ہیں