• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

چین کے اس فلائی اوور نے سب کو دنگ کردیا

شائع June 5, 2017 اپ ڈیٹ August 3, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کے اس پل کے منصوبے نے تو دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا ہے۔

جی ہاں یہ دنیا کا سب سے پیچیدہ فلائی اوور منصوبہ ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں : عام چینی شہریوں کی تیار کردہ 15 زبردست ایجادات

جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ چنگ کے ضلع Nan'an میں تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جس میں موجود سڑکوں کے لیے پانچ لیئرز اور 20 ریمپس تیار کیے گئے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس فلائی اوور کے ذریعے گاڑیاں 8 مختلف سمتوں کی جانب جاسکتے ہیں اور یہ 16 ہزار میٹر طویل ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس کی تصاویر کو دیکھ کر حیرت اور تجسس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر وہاں سے ڈرائیورز اپنی منزل کا تعین کیسے کریں گے یا راستے سے بھٹک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 'پورا پل صرف 43 گھنٹے میں تعمیر'

مگر چینی حکام نے ہر ایک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس فلائی اوور کی کامیابی سے آزمائش کی جاچکی ہے جبکہ ٹریفک کی رہنمائی کے لیے اشارے بھی لگائے جائیں گے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

حکام کے مطابق اگ کوئی ڈرائیور غلط سمت پر چڑھ بھی جائے تو بھی ایک کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر اس کے پاس درست سمت پر جانے کا آپشن موجود ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں : مزاحمت کی مثال بننے والے گھر

اس بڑے منصوبے کا آغاز 2009 میں ہوا اور اس کی تکمیل لگ بھگ 8 برسوں میں ہوئی۔

اور اس پر ٹریفک چلنے کا آغاز کچھ عرصے قبل ہوا مگر اس کی تصاویر کئی برس سے لوگوں کا اشتیاق ابھی سے بڑھاتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024