کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ آپ کسی کو کوئی ایسا میسج بھیج دیں جو نہیں بھیجنا چاہتے تھے اور پھر اسے واپس نہ لے سکیں؟ یقیناً یہ غلطی ہم سب سے ہی ہوئی ہوگی تاہم واٹس ایپ نے اب اس پریشانی کا حل نکال لیا ہے۔

واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے اپنی ایپ میں ایک ایسا فیچر شامل کرنے جارہا ہے جو غلط بھیجے ہوئے پیغامات کو واپس کرسکتا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ وہ پیغامات ڈیلیٹ کرسکتے ہیں جنہیں آپ بھیج چکے ہیں اور ڈیلیٹ کرنے کے بعد جس شخص کو آپ نے یہ پیغامات بھیجے ہیں وہ انہیں دوبارہ نہیں دیکھ پائے گا۔

اس فیچر کا نام ری کال (recall) رکھا گیا ہے جو الفاظ، تصاویر، ویڈیو اور جفس (gifs) پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں

تاہم یہ فیچر ان پیغامات کو صرف اسی صورت میں مٹا سکتا ہے اگر اسے بھیجے جانے کے 5 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کیا جائے اور اگر کسی پیغام کو بھیجے ہوئے 5 منٹ گزر گئے تو پھر اسے دوبارہ ڈیلیٹ کرنا ناممکن ہوگا۔

واٹس ایپ کے فیچرز کو ٹیسٹ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ ری کال کا فیچر اپنے “2.17.30+” ورژن میں شامل کرے گا۔

یہ ورژن پلے اسٹور میں تو شامل کردیا گیا ہے تاہم اب تک اس فیچر کو فعال نہیں کیا گیا۔

امید ہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا اور اہم فیچر جلد متعارف کروا دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں