• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:47am Sunrise 6:10am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:47am Sunrise 6:10am

والد کا بچے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا مثبت

شائع June 9, 2017

ایک طبی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ابتدائی مہینوں میں والد کا ان کے ساتھ وقت گزارنا ان کی شعوری ترقی کے لیے نہایت مثبت ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی، امپیریل کالج لندن اور کنگز کالج لندن کے ماہرین نے بچوں کی پیدائش کے تین ماہ تک والد کے ان کے ساتھ برتاؤ اور کچھ سال بعد ان بچوں کی شعوری ترقی پر ایک تحقیق کی۔

انفینٹ مینٹل ہیلتھ جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے نتائج میں سامنے آیا کہ وہ بچے جن کے والد ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے اور کھیلتے تھے، ان کا شعور دو سال کی عمر میں کافی بہتر تھا، محققین نے کہا کہ ایک بچے کی ترقی میں کئی عوامل اہم ہیں اور والد کا اپنے بچوں کے ساتھ فعال رویہ بھی ان میں سے ایک ہوسکتا ہے۔

امپیریل کالج کے پروفیسر پال رامچندانی نے کہا کہ ’ابتدائی تین ماہ کے دوران والد اور بچے کا آپسی تعلق، بچے کی شعوری ترقی میں مثبت بہتری کو 2 سال بعد سامنے لاتا ہے‘۔

تحقیق کے دوران محققین نے والدین کی اپنے بچوں کے ساتھ برتاؤ کی ویڈیوز بنائیں، جن میں ابتدائی تین ماہ میں والدین اپنے بچوں کے ساتھ کھلونوں سے کھیلتے نظر آئے، جس کے بعد 2 سال کی عمر میں ان کا بُک ریڈنگ سیشن کیا گیا جس سے ہر بچے کی ذہنی ترقی یعنی مینٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس 'mental development index' (ایم ڈی آئی) جانچا گیا۔

لڑکیوں، لڑکوں نے یکساں طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

اس تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ والد کے اپنے بچوں کے ساتھ فعال برتاؤ کے باعث لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کا ایم ڈی آئی اسکور اچھا رہا۔

پروفیسر رامچندانی نے یہ بھی کہا کہ ’وہ والد جو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ ایکٹو اور بہتر برتاؤ کررہے ہیں، یقیناً ان کی زندگی کافی مثبت ہوگی اور بچوں سے بہتر تعلق کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان تمام مردوں کے لیے، جو والد بننے جارہے ہیں، یہ پیغام اہم ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ابتدائی مہینوں میں ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارا کریں‘۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024