برطانوی ٹی وی چینل رمضان میں اذان نشر کرے گا

لندن: ایک نامور برطانوی ٹیلویژن چینل نے منگل کے روز کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں چینل ازان نشر کرے گا۔
چینل فور نو جولائی سے اپنے شیڈول میں تین منٹ کی براہ راست اذان دیکھائے گا۔
چینل کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک برطانوی فوجی کے سفاکانہ قتل سے برطانیہ میں کشیدگی ہے یہ قتل حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے دو ملزمان نے کیا تھا۔
گزشتہ مہینے مئی میں ہلاکت کے بعد مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور کئی مسجدوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
ٹی وی نشریات کے ساتھ ساتھ، چینل فور کے ناظرین چینل کی ویب سائٹ پر بھی یہ اذان سن سکیں گے۔
آٹھ جولائی سے چینل فور پر رمضان پر ایک پروگرام بھی دکھایا جائے گا۔ اس موقع پر فیکچوئل پروگرامنگ کے سربراہ رالف لی نے کہا۔
' اذان کی آواز ایک طرف تو مسلمانوں کو عبادات کے پرسکون لمحات کی جانب راغب کرے گی جبکہ دیگر ناظرین بیٹھ کر یہ دیکھیں گے کہ یہ عمل ہورہا ہے۔ '