وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کے 5 نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے ذخائر سے یومیہ 600 بیرل تیل اور 7 کروڑ کیوبک فٹ گیس برآمد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل اور گیس کے 98 ذخائر دریافت ہوئے اور اب تک 94 کروڑ 40 لاکھ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ یومیہ 7 کروڑ کیوبک فٹ گیس کی سسٹم میں شمولیت کا مطلب سال میں ایل این جی کی درآمد پر 15 کروڑ ڈالر کی بچت ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گیس کی تقسیم کے حوالے سے آئینی شقوں پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ 2010 میں سوئی نادرن کو یومیہ ایک ہزار 665 فٹ گیس ملتی رہی جو 35 فیصد کم ہو کر رواں سال ایک ہزار 120 کیوبک فٹ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سوئی سدرن گیس پائپ لائن کے سسٹم میں 2010 میں ایک ہزار 174 کیوبک فٹ گیس تھی جو اب 3 فیصد بڑھ کر رواں سال ایک ہزار 207 کیوبک فٹ ہوگئی ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

مصطفےا کمال یو ایس اے Jun 13, 2017 01:15am
آپ کی راۓ کی منظوری کا انتظار ھے ۔ براۓ کرم عوام کی راۓ کو دنیاۓ خبر داران تک کی اجازت دیجیۓ ۔ تا کہ عوام کو ہر پل پل پل کی خبروں سے خبردار رہا جا سکے عین نوازش ہو گی تھینکس ۔۔۔۔۔۔۔
مصطفےا کمال یو ایس اے Jun 13, 2017 01:23am
دپیکا پڈوکون کے مختصر لباس کی تصویر پر ہنگامہ خوبرو اداکارہ کی یہ تصویر جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی دراصل ایک فوٹوشوٹ کا حصہ ہے۔
KHAN Jun 14, 2017 05:25pm
[سوئی سدرن گیس پائپ لائن کے سسٹم میں 2010 میں ایک ہزار 174 کیوبک فٹ گیس تھی جو اب 3 فیصد بڑھ کر رواں سال ایک ہزار 207 کیوبک فٹ ہوگئی ہے۔] ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر یہ سچ ہے تو پھر ہمارے علاقے میں گیس کا بحران کیوں، کھانا پکانے کے وقت گیس کہاں غائب ہوجاتی ہے۔۔۔ ایک اور بات ہمارے پڑوس میں کسٹمر نمبر 0000145050 کی گیس کی لیکیج کا اب تک خاتمہ نہیں ہوسکا، سوئی گیس بہت بڑی مقدار میں ضائع ہورہی ہے ، شکایات کراکرا کر تھک گئے، ڈان میں بھی تبصرہ کیا تھا یکم جون 2017 کو ۔کوئی سوئی سدرن والوں کو بتا دیں[[[[[یہ بو سوئی سدرن گیس کمپنی کی اس لیکیج کی بھی ہوسکتی ہے جس کی ہم کمپلین کرا کرا کر تھک گئے۔۔۔۔ اس سے حادثے کا بھی خطرہ ہے مگر سوئی سدرن والوں نے کے الیکٹرک کی روش اختیار کرلی ہے، ڈان کے توسط سے درج کرا رہا ہوں کہ کسٹمر نمبر(1) 0000145050 کے گھر کے قریب زمین سے انتہائی زیادہ گیس لیک ہورہی ہیں۔۔۔۔ تمام علاقے والے پریشان ہیں ، سوئی سدرن سے امید ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ]]]]]]شکریہ خیرخواہ