انڈونشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی
باندا آچه: انڈونیشیا میں گزشتہ روز منگل کو آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد اب 29 ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔
اس زلزلے کی شدت ریکٹل اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلے سے متعدد مکانات تباہ، جبکہ لینڈ سلائڈنگ کے باعث سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور ملبے سے مزید لوگوں کو بھی نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔
ایک مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ابھی بھی چودہ بچے
ایک مسجد کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکلنے کی کوشش کی جاری ہے لیکن ان کے زندہ ہونے کے امکانات کافی کم ہیں۔
قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلہ کی گہرائی دس کلومیٹر تھی جس سے کم سے کم تین سو مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نہ صرف پولیس بلکہ فوجی اہلکار بھی مزید متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
منگل کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاک کا سلسلہ بھی جاری ہے جن کی شدت پانچ اعشارہ صفر ہے۔
یاد رہے کہ انڈونشیا میں 2004ء میں ایک تباہ کن زلزلے اور اس کے بعد بلند ہونے والی سونامی کی لہروں سے کم سے 170000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔