چاکلیٹ کھائیں یادداشت بہتر بنائیں

03 جولائ 2017
یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک /طبی تحقیق میں سامنے آیا—فوٹو شٹر اسٹاک
یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک /طبی تحقیق میں سامنے آیا—فوٹو شٹر اسٹاک

اگر آپ اپنی یاداشت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو چاکلیٹ کھانا شروع کردیں۔

یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

L'Aquila یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کوکا (چاکلیٹ کا بنیادی جز) کھانا معمول بنالینا طویل المعیاد یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں موجود فلیوونوئیڈز یا فلیونولز ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

اس تحقیق کے دوران صحت مند افراد کے ساتھ ساتھ الزائمر یا ڈیمینشیا کے شکار افراد کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں کوکا سے بھرپور مشروبات کا استعمال آٹھ ہفتے تک کرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اس سے ذہنی صحت خصوصاً یادداشت میں بہتری آتی ہے جبکہ بلڈ پریشر اور انسولین لیول بھی بہتر ہوتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ چاکلیٹ کھانا یا مشروب کی شکل میں اسے استعمال کرنا دماغ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے دماغ کی جانب دوران خون بڑھتا ہے جس کے دماغی صحت پر فوری اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ چاکلیٹ کھانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ فوری طور پر اسمارٹ ہوجائیں گے کیونکہ بازار میں دستیاب عام چاکلیٹ بار میں مناسب مقدار میں فلیونوئیڈز موجود نہیں ہوتے مگر کوکا ضرور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

(یہ تحقیق طبی جریدے فرنٹیئر اِن نیوٹریشن جرنل میں شائع ہوئی)

تبصرے (1) بند ہیں

Sania Koondhar Jul 04, 2017 10:24am
what about the cocaine present in chocolates...??? can it make us addictive to the former..???