• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

گجرانوالہ: کم سن بچے کا ریپ اور قتل کرنے والے شخص کو پھانسی

شائع July 6, 2017 اپ ڈیٹ July 6, 2017 09:03am

صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں کم سن بچے کے ریپ اور قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر کے مطابق مجرم قاصر شاہ نے 2006 میں ضلع حافظ آباد کے گاؤں ولگاں سلگیاں میں 7 سالہ ایان کو ریپ کے بعد قتل کردیا تھا.

استغاثہ کے مطابق، قاصر شاہ اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کم سن لڑکے کو بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گیا جہاں ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا.

متاثرہ بچے کے والدین نے اس کی گمشدگی پر پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی اور بعد ازاں بچے کی لاش گاؤں کے نزدیک واقع تالاب سے برآمد ہوئی.

پولیس نے شبے کی بنیاد پر قاصر شاہ کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش ملزم نے اپنے مکروہ جرم کا اعتراف کرلیا.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اشتر عباس کی جانب سے موت کی سزا سنائے جانے کے بعد مجرم قاصر شاہ کو گذشتہ روز (5 جولائی) تختہ دار پر لٹکادیا گیا.


یہ خبر 6 جولائی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026