• KHI: Sunny 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.3°C
  • KHI: Sunny 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.3°C

مشاہد حسین ایشیا کی سیاسی جماعتوں کی تنظیم کے وائس چیئرمین منتخب

شائع July 9, 2017

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (پی ایم ایل کیو) کے سینیٹر مشاہد حسین سید متفقہ طور پر انٹر نیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز (آئی سی اے پی پی) کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایشیائی سیاسی جماعتوں کی تنظیم پورے براعظم کے 52 ملکوں کی 3 سو سیاسی جماعتوں کا نمائندہ ادارہ ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 27 ممبران پر مشتمل آئی سی اے پی پی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: خدمات کا اعتراف: پاکستانی ڈاکٹر کے لیے امریکی اعزاز

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل امجد حسین سید کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی کی گئی، جن کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے آئی سی اے پی پی کے چیئر مین جوز ڈی ونیشیا نے مشاہد حسین سید کے والد کو ایک 'عظیم ایشین' قرار دیا۔

کرنل امجد حسین سید نے پاکستان کے پہلے ملٹری اٹاچی کی حیثیت سے انڈو نیشیا کا دورہ کیا تھا جبکہ کمیونسٹ پارٹی چائنا کی دعوت پر چین کا بھی دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان کو آئی سی اے پی پی کے وائس چیئرمین کا اعزاز دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025