’بجرنگی بھائی جان‘ کی اداکارہ کو 2 سال قید کی سزا

10 جولائ 2017
الکا کوشل نے فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں کرینہ کپور خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا—۔فائل فوٹو
الکا کوشل نے فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں کرینہ کپور خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا—۔فائل فوٹو

بولی وڈ کی کامیاب فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں کرینہ کپور خان کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی معروف ہندوستانی ٹی وی اداکارہ الکا کوشل کو پنجاب کی ضلعی عدالت کی جانب سے 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اوتار سنگھ نامی شخص سے 50 لاکھ ہندوستانی روپے ادھار لیے تھے، یہ پیسے ایک ڈرامہ بنانے کا وعدہ کرکے لیے گئے تاہم بعدازاں ایسا ہو نہ پایا۔

جب اوتار سنگھ نے الکا سے اپنے 50 لاکھ روپے مانگے تو انہوں نے دو 25، 25 لاکھ کے چیک انہیں دیے تاہم یہ دونوں ہی بینک کی جانب سے بوگس (جعلی) قرار پائے۔

اوتار سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد عدالت نے الکا کو ان کے 25 لاکھ کے دونوں چیک باؤنس ہونے پر منی لانڈرنگ کے الزام میں سزا سنائی۔

رپورٹ کے مطابق الکا کوشل کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ کو بھی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنائی۔

خیال رہے کہ الکا کوشل فلم ’کوئین‘ میں بھی کنگنا رناوٹ کی والدہ کا کردار ادا کرچکی ہیں، اس کے علاوہ وہ کئی مشہور ہندوستانی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

مصطفےا کمال یو ایس اے Jul 10, 2017 06:03pm
سری دیوی جی پاکستانی فنکاروں سے اپنی فلمو ں کی رونق میں تو رنگ بھر لیا ۔ مگر اپنے بہتے ہوؤۓ آنسوؤں کو روک نہ سکیں ؟ اسی طرح 1947 کے کافلے جب ہندوستان سے پاکستان تشریف لاۓ تو ہم چھوٹے سے بچے تھے اس وقت ہمیں ملک امیر محمد خان گورنر مشرقی پاکستان نے ایک خط حبیب اللہ پراچہ جو ((کراچی میں پراچہ ٹیکسٹائل ملز بنا رھے تھے )) کے نام لکھ کر دیا کہ اس بچےکو اپنی مل میں کام پر لگا لینا اور اسکول مین داخل کرا کر شیر شاہ کے ایریا مین جو مہاجرین کیلیۓ جھونپڑے بن رہے ہیں ایک ایک ہفتے ان سے کام لے کر اپنے پاس بھرتی کر لینا تاکید ہے ۔باقی نیکسٹ پنے پر
محمد Jul 10, 2017 11:03pm
@مصطفےا کمال یو ایس ا ملک امیر محمد مغربی پاکستان کے گورنر تھے-