• KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C

پاناماپیپرز:نامزد افرادکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست منظور

شائع July 14, 2017

لاہور ہائی کورٹ نے پاناما پیپرز میں نامزد پاکستانی شخصیات کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار فاروق امجد بسمل نے کہا کہ پاناما پیپرز میں نامزد پاکستانی شخصیات کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما پیپرز: پاکستانیوں کے متعلق انکشافات

انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں جن افراد کے نام سامنے آئے ہیں ان کے حوالے سے معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ پاناما پیپرز کا سامنا کرنے والے افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے 4 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

mumtaz shakir Jul 15, 2017 01:54pm
وزیراعظم نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں کل بھی وزیراعظم ہونگے نوازشریف2018میں بھی وزیراعظم ہونگے 2023 میں بھی وزیراعظم نوازشریف ہونگے

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025