• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

چوہدری نثار نے پارٹی قیادت سے اختلافات کو مسترد کردیا

شائع July 14, 2017

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت سے اختلافات کو مسترد کردیا ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'وزیرداخلہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے اور نہ ہی اجلاس کے دوران کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی'۔

ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ وفاقی وزیرکے حوالے سے 'غیرمنطقی قیاس آرائیوں اور غیرحقیقی بیانات' سے گریز کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'میڈیا کے ایک حلقے نے اس حوالے سے بے بنیاد خبریں چلائیں'۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم مستعفی ہوں، اپوزیشن جماعتیں مطالبے پر ڈٹ گئیں

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایک روز بعد حکمراں جماعت کا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار موجود نہیں تھے تاہم وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وضاحت کردی تھی۔

وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 'چوہدری نثارذاتی مصروفیات کے باعث جماعت کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہورہا ہے اس لیے اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں'۔

مزید کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار اگلے چند روز میں میڈیا کے سامنے اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:پاناما جے آئی ٹی رپورٹ: نوازشریف کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈان کو ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیرداخلہ نے اجلاس میں وزیراعظم کو خود اور ان کے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کرنے پر زور دیا تھا اور پارٹی کو خبردار کیا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد احتیاط برتنا چاہیے۔

تاہم چوہدری نثار نے میڈیا میں ان کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو رد کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024