شاہ رخ نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2017
گزشتہ برس ہی شاہ رخ نے اپنی شادی کی سلور جوبلی منائی—۔فائل فوٹو
گزشتہ برس ہی شاہ رخ نے اپنی شادی کی سلور جوبلی منائی—۔فائل فوٹو

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہوگئے، جب کہ گزشتہ برس ہی انہوں نے اپنی شادی کی سلور جوبلی بھی منائی۔

شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ان ستاروں میں ہوتا ہے، جن کا نام ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔

گزشتہ 25 سال کی محنت اور پیار کرنے والی بیوی کے ساتھ کی وجہ سے آج شاہ رخ خان اس مقام پر ہیں، جہاں پہنچنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے اور ازدواجی زندگی کی سلور جوبلی پوری ہونے کے موقع پر بھارتی نشریاتی ادارے 'ڈی این اے انڈیا' نے شاہ رخ خان سے ان کی زندگی کے یادگار لمحات جاننے کے حوالے سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کتنی عیدی دیتے ہیں؟

شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری، کیوں کہ ان دنوں ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔

شادی کے دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے—فائل فوٹو
شادی کے دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے—فائل فوٹو

کنگ خان کے مطابق جس دن ان کی شادی ہوئی، اسی دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے اور ان کا یہ فیصلہ بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔

شاہ رخ خان نے یہ راز بھی بتایا کہ آج تک انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’دیوانہ‘ نہیں دیکھی، کیوں کہ گوری خان نے انہیں یہ فلم دیکھنے ہی نہیں دی۔

Love this Retro look ..

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

شاہ رخ خان کے مطابق انہیں اپنے خلاف سب سے زیادہ نفرت انگیز الفاظ فلم ’راجو بن گیا جنٹلمین‘ کی ریلیز کے وقت ایک صحافی کی جانب سے سننے کو ملے، لیکن پھر تھوڑی ہی دیر میں انہوں نے اپنے حوصلے بلند رکھے اور دل میں کہا کہ ’یہ اہم نہیں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں، اہم یہ ہے کہ میں کیا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی پاکستان کے حوالے سے جھوٹی خبر وائرل

رومانوی ہیرو کے طور پر مشہور اداکار نے کہا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کے تین بچے ہیں، جو آج بڑے ہوچکے ہیں، جن سے وہ اور گوری خان باتیں کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کی اور گوری خان کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں سب سے پہلے بیٹی پیدا ہو، مگر سہانا دوسرے نمبر پر ان کی زندگی میں آئی۔

@iamsrk may have ideas but I decide what's the best#live beautiful @ddecordiaries

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب سہانا پیدا ہوئی تو گوری خان نے پوچھا کہ ’کیا یہ تمہاری طرح دکھ رہی ہے‘؟ اُسی وقت سہانا مسکرائی تو اس کے گالوں پر ڈمپل بنے اور میں نے کہا، ‘ہاں یہ میری طرح ہی دکھتی ہے'۔

اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ’کبھی ہاں، کبھی ناں‘ پسند ہے، مگر ان کی نظر میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سب سے بہترین اور ہمیشہ یاد رہنے والی فلمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کیلئے ’پشاوری چپل‘ کا تحفہ

شاہ رخ خان کے مطابق انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے آج تک کتنی فلموں میں کام کیا، تاہم جب ان کی پہلی فلم آئی تو سلمان خان کے والد سمیت راکیش روشن اور دیگر افراد نے انہیں کہا کہ تم بڑے اسٹار بنوگے۔

Happy#birthday#suhana

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

تبصرے (0) بند ہیں