گلیکسی نوٹ ایٹ 23 اگست کو متعارف کرانے کا اعلان

21 جولائ 2017
گلیکسی نوٹ 8 کی ایک لیک تصویر— فوٹو بشکریہ BGR
گلیکسی نوٹ 8 کی ایک لیک تصویر— فوٹو بشکریہ BGR

اگر تو آپ سام سنگ کے نئے گلیکسی نوٹ 8 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ جنوبی کورین کمپنی نے اس کی تاریخ رونمائی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

سام سنگ کے اس نئے فلیگ شپ فون کے بارے میں پہلے ہی کہا جارہا تھا کہ یہ 23 اگست کو متعارف کرایا جائے گا اور اب کمپنی نے بھی باضابطہ طور پر اس تاریخ کو ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

اس دعوت نامے میں فون کی تفصیلات تو موجود نہیں مگر اس سے یہ عندیہ ضرور ملتا ہے کہ یہ فون بھی بیزل لیس اور ایج ٹو ایج ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔

مزید پڑھیں : گلیکسی نوٹ 8 کی پہلی جھلک؟

اور ہاں نوٹ سیریز کے دیگر فونز کی طرح اس نئی ڈیوائس کے ساتھ بھی ایس پین اسٹائلوس موجود ہوگا جس کی جھلک دعوت نامے میں بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

تاہم فون کے بیشتر فیچرز پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکے ہیں اور امکان ہے کہ وہ درست ہی ثابت ہوں گے۔

جیسے یہ فون 6.3 انچ انفٹنی اسکرین کے ساتھ ہوگا جو کہ سام سنگ کا سب سے بڑا ڈسپلے فون بھی ثابت ہوگا۔

اسی طرح سکس جی بی ریم، اسنیپ ڈراگون 835 یا سام سنگ کا اپنا ایکسینوس 8895 پراسیسر، ڈوئل 12 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ اور 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری۔

یہ بھی پڑھیں : گلیکسی نوٹ 8 جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

اور اس بار سام سنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیون کی طرح اس کی بیٹریاں پھٹنے کے واقعات سامنے نہ آئے اور اس حوالے سے تمام بیٹریوں کی ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ سام سنگ کا سب سے مہنگا فون بھی ثابت ہونے والا ہے جس کی قیمت ایک ہزار سے 11 سو ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں