ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

کشمیر میں بھارتی راج کے خلاف سینئر رہنماؤں نے ہڑتال کی اپیل کی تھی جس پر جمعے کو بیرواہ کے علاقے میں مظاہرین جمع ہوئے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے پٹاخے کو دستی بم سمجھے اور جواب میں فائرنگ کردی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مظاہرین میں سے کسی نے فوجیوں کی جانب پٹاخہ پھینکا جسے انہوں نے دستی بم سمجھا اور مظاہرین پر فائر کھول دیے۔

علیحدگی پسندوں کی جانب سے شہریوں کی حال میں ہونے والی بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور درجنوں گرفتاریوں کے خلاف اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر کی جانب مارچ کا اعلان کیا تھا اور اس اعلان کے پیش نظر بھارتی فوج نے سری نگر کے اکثر حصے میں کرفیو لگا دیا تھا۔

کئی دہائیوں سے کشمیری عوام آزادی یا پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے زائد بھارتی فوج سے نبرد آزما ہیں اور اس دوران ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں