ایک بٹ کوائن ڈھائی لاکھ روپے سے بھی مہنگا

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

موجودہ عہد ٹیکنالوجی کا قرار دیا جاتا ہے تو کیسے ممکن ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا بھی اپنی کرنسی سے محروم رہے اور اس کمی کو پورا کیا بٹ کوائن نے۔

اب پہلی بار اس ڈیجیٹل کرنسی کے ایک یونٹ یا یوں کہہ لیں کہ ایک روپے کی قیمت ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے سے زائد (2 لاکھ 58 ہزار 152 روپے) یا چھ تولے سونے کے قریب ہوگئی ہے۔

جی ہاں ایک بٹ کوائن 25 سو ڈالرز کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ سونے کی قیمت 1248.66 ڈالرز فی اونس ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ سال مئی میں صرف 443 ڈالرز تھی اور ایک سال میں اتنا اضافہ حیران کن ہے۔

مزید پڑھیں : ایک بٹ کوائن ڈھائی تولے سونے سے بھی مہنگا

یہ بٹ کوائن کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اسے ڈیجیٹل گولڈ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔

اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکا وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔

اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکاو ¿نٹ ہونا چاہئے جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔ والٹ اکاو ¿نٹس کو پے پال، کریڈٹ کارڈز یا بینک اکاؤنٹس وغیرہ کے ذریعے بٹ کوائنز خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ سمیت انٹرنیٹ پر کام کرنے والی سینکڑوں کمپنیاں بٹ کوائنز کو قبول کرتی ہیں، جن میں سوشل گیمنگ سائٹس جیسے زینگا، بلاگ ہوسٹنگ ویب سائٹس جیسے ورڈ پریس اور آن لائن اسٹورز جیسے ریڈیٹ اور اوور اسٹاک ڈاٹ کام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں بٹ کوائن گردش کررہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Malik Jul 27, 2017 07:16pm
Bitcoin is a scheme to get poor countries money struck into American economy. Few years back. "Liberty reserve" Was a growing online currency and all that money got struck. Maybe few people will get profit. but once their target is achieved they FBI will raid on Bitcion offices and then their website will show u message that Website has been seized in the name of money laundering or Terrorist funding. So please don’t send American remittance.. They already wastedd enough money on Wars and killed more then million people for the sake of their fake economy