پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا نیا گانا ریلیز ہوا تو ایسا محسوس ہوا جیسے یہ کافی متاثر کرے گا اور خاندانی ایونٹس کے لیے کسی پارٹی سانگ سے کم نہیں ہوگا، تاہم ’لک ہلنا‘ نامی اس گانے نے کافی مایوس کیا۔

اس گانے میں اداکارہ عروہ حسین اور احمد علی بٹ نے ڈانس کیا، جس کی گلوکاری میشا شفی، دیبا کرن اور ساحر علی بگا نے کی۔

مزید پڑھیں: شاندار ٹریلر کے بعد 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا خوبصورت گانا

لیکن ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اس گانے کی کوریوگرافی کس نے کی؟ کیوں کہ یہ گانا تو بیزار کن ہے ہی لیکن اس کے ڈانس اسٹیپ کافی دلچسپ نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا حصہ

اس ڈانس کو دیکھ کر ہمیں اپنے اسکول کی پی ٹی کلاس یاد آگئی جہاں ایروبکس کروائے جاتے تھے۔

عروہ حسن کی پی ٹی کلاس میں آپ کا استقبال ہے

خود کو تھوڑا کھیچیں

بھاگ دوڑ بھی ضروری ہے

جہاں بھی جائیں اینرجی بڑھائے رکھیں

یہ ورزش بھی بےحد ضروری

احمد علی بٹ بھی ورزش میں پیچھے نہیں

مشینز نہیں ہیں تو کیا ہوا، صرف ان کے بارے میں سوچ ہی لیں

اب اپنے مسلز کو تھوڑا آرام دیں

آج کے لیے اتنی ورزش کافی ہے!

تبصرے (0) بند ہیں