گلیکسی نوٹ 8 سام سنگ کا پہلا ڈوئل کیمرہ فون

01 اگست 2017
— فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

ویسے تو سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 8 کو 23 اگست کو متعارف کرایا جائے گا مگر اسمارٹ فونز کی تصاویر لیک کرنے والے ایون بلاس نے اس ڈیوائس کی تصویر ضرور لیک کردی ہے۔

ایون بلاس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں گلیکسی نوٹ 8 کے مڈ نائٹ بلیک رنگ کی تصویر جاری کی۔

تصویر میں اس کا ڈیزائن گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کی طرح انفنٹی جیسا ہی ہے۔

مزید پڑھیں : گلیکسی نوٹ 8 کی پہلی جھلک؟

ٹوئٹر پر اس کے گولڈن رنگ کے فون کی تصویر بھی سامنے آئی ہے جبکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل کیمرہ بیک پر دیا جائے گا۔

اسی طرح فنگر پرنٹ سنسر بھی فرنٹ کی بجائے بیک پر موجود ہے۔

ممکنہ طور 6.4 انچ کے اس فون کے ڈسپلے کے لیے ہوم بٹن کو ختم کردیا جائے گا۔

اس فون کے ساتھ سکس جی بی ریم اور 3300 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی اور سام سنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیون کی طرح یہ بیٹریاں پھٹ نہ سکیں۔

آئی فون ایٹ کے برعکس اس میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون پورٹ بھی ہوگی جبکہ یو ایس بی سی پورٹ بھی دی جائے گی۔

اور ہاں یہ سام سنگ کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون بھی ثابت ہونے والا ہے جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے 1100 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

یعنی اسے خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں