سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ ایکٹو متعارف

07 اگست 2017
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے باضابطہ طور پر فلیگ شپ فون گلیکسی ایس ایٹ کا ایکٹو ورژن متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ فون گیارہ اگست کو سامنے آئے گا جو کہ ایس ایٹ کا سخت جان ورژن ہوگا۔

گلیکسی ایس ایٹ ایکٹو کو اس کمپنی نے اب تک کا سب سے سخت جان اسمارٹ فون قرار دیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے 2013 سے گلیکسی ایس سیریز کے فون متعارف کرائے جانے کے کچھ ماہ بعد ایکٹو فون پیش کرنے کی روایت چل رہی ہے۔

اور رواں سال جو فون متعارف کرایا گیا ہے کہ وہ واٹر ریزیزٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ گرنے کی صورت میں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا۔

اس میں عام ایس ایٹ کی طرح اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کے 'سب سے بہترین' گلیکسی فونز پیش

اسی طرح رئیر کیمرہ بھی بارہ میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔

تاہم اس میں اہم چیز اس کی بیٹری ہے جو کہ 4000 ایم اے ایچ ہے جبکہ ایس ایٹ میں 3000 ایم اے ایچ اور ایس ایٹ پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

اس فون کی تیاری کے لیے فوجی میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے بیرونی حصے میں میٹل فریم اور بمپر دیا گیا ہے۔

اس کی قیمت 850 ڈالرز کے قریب ہوسکتی ہے اور اسے سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں