• KHI: Partly Cloudy 22.7°C
  • LHR: Clear 18°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.7°C
  • LHR: Clear 18°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.9°C

وزیراعظم کا سرکاری اشتہارات میں اپنی تصویر نہ لگانے کا حکم

شائع August 18, 2017

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیشرو کے برعکس تمام وزارتوں کو کسی بھی سرکاری اشتہار یا مہم میں اپنی تصویر نہ لگانے کی ہدایت کردی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے تمام وزارتوں، ڈویژنز، وفاقی اداروں، کارپوریشنز، کمپنیوں اور محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی اشتہاری مہم کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر استعمال نہ کریں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکمے مستقبل میں ان ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے ذاتی تشہیر پر اربوں روپے خرچ کیے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصویر بھی ہر اشتہاری مہم کا حصہ بنتی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے ہی سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو حکومتی اخراجات پر ذاتی مہمات نشر اور شائع کرنے سے روکا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2026
کارٹون : 19 مارچ 2026