آئی فون 8 کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

22 اگست 2017
آئی فون 8 کی مبینہ لیک تصویر — فوٹو بشکریہ فوربس
آئی فون 8 کی مبینہ لیک تصویر — فوٹو بشکریہ فوربس

ایپل کے نئے آئی فون 8 کو سامنے آنے میں بھی کئی ہفتے باقی ہیں مگر اس کے بارے میں لیکس مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

اب آئی او ایس ڈویلپر گیلیرمی رامبو نے ٹوئیٹس پر ایسی ویڈیوز جاری کی ہیں جو انہیں آئی او ایس 11 کے بیٹا ورژن کے اندر چھپی ہوئی ملیں۔

ان ویڈیوز سے آئی فون ایٹ کے دو اہم فیچرز کا اندازہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : آئی فون 8 کی 'پہلی جھلک' منظرعام پر

جیسے اس وقت آئی فون میں کنٹرول سینٹر کو لانے کے لیے نیچے سے اوپر کی جانب ڈسپلے پر سویپ کرنا پڑتا ہے مگر نئی ڈیوائس میں کنٹرول سینٹر دائیں جانب سے سویپ کرنے پر کنٹرول سینٹر سامنے آجائے گا۔

اور ایسا لاک اسکرین میں کیا جاسکے گا، حالانکہ اس وقت لاک اسکرین پر رائٹ سویپ کرنے سے کیمرہ ایپ اوپن ہوتی ہے۔

دوسری ویڈیو میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ آئی فون ایٹ سے ہوم بٹن ہٹائے جانے ےک بعد ایپ سوئچر کو کیسے حرکت میں لایا جاسکے گا۔

ابھی ہوم بٹن پر دو بار کلک کرنے یا بائیں جانب تھری ڈی ٹچ پر ڈبل کلک سے ایسا ہوتا ہے مگر نئے آئی فون میں یہ اوپر کی جانب سویپ کرنے سے ہوگا۔

ویسے ایپل کی جانب سے آئی فون ایٹ ہی نہیں بلکہ آئی فون سیون اور سیون پلس کے اپ ڈیٹ ورژن بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر کیا ان سب ماڈلز میں ہوم بٹن نہیں ہوگا؟ یہ فی الحال واضح نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 8 کے متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی

آئی فون 8 کی لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس فون کی اسکرین 5.8 انچ کی ہوگی اور یہ بھی گلیکسی ایس 8 کی طرح بیزل لیس اور انفنٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہوگی۔

ایپل کا نیا فون نئے آئی او ایس 11 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہوگا جبکہ ڈوئل ریئر کیمرہ پہلے کے مقابلے میں نئی ورٹیکل الائنمنٹ کے ساتھ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ اس بار بھی آئی فون میں 12 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا تاہم اسے پہلے کے مقابلے میں بہتر بنایا جائے گا، خاص طور پر اپرچر پر توجہ دی جائے گی۔

ایپل کا یہ اب تک کا سب سے ایڈوانسڈ آئی فون، اس کا سب سے مہنگا فون بھی ثابت ہونے والا ہے۔

اس فون کی قیمت 1100 سے 1200 ڈالرز (ایک لاکھ 15 ہزار سے ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کے درمیان ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں