چیف جسٹس عدلی منصور مصر کے عبوری صدر مقرر

شائع July 4, 2013

 

نو منتخب عبوری مصری صدر عدلی منصور۔ اے پی فوٹو۔
نو منتخب عبوری مصری صدر عدلی منصور۔ اے پی فوٹو۔

قاہرہ: فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کی بر طرفی کے بعد مصر کے چیف جسٹس عدلی منصور نے جمعرات کے روز ملک کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

سپریم کونسٹیٹیوشنل کورٹ میں منعقد ہونے والے حلف برداری کی تقریب کے دوران منصور نے ملکی آئین کے تحفظ اور احترام اور عوام کے مفادات کی حفاظت کرنے کا حلف اٹھایا جسکا وہاں موجود افسران نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب بدھ کے روز مرسی کو فوج نے برطرف کردیا تھا۔ انہیں صدارت کا منصب سنبھالے تقریباً ایک سال ہی ہوا تھا۔

ایک سینئر فوجی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ مرسی کو ’احتیاطی‘ طور پر اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے۔

مرسی کے حلاف شدید مظاہروں کے بعد فوج نے انہیں 48 گھنٹوں کی مہلت دے رکھی تھی بعد ازاں انہیں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025