عید قرباں کا موسم ہے، اور تقریبا پاکستان کے ہر گھر میں تازہ گوشت کی وافر مقدار موجود ہے۔

گوشت کے انسانی صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب کہ سرخ گوشت کھانے سے کئی جان لیوا بیماریوں کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

تاہم گوشت کی حد سے زیادہ مقدار کسی بھی انسان کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے کے بجائے اس کے لیے مصبیت بن جاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق سرخ گوشت کھانے والے افراد میں کینسر جیسی موضی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں، جب کہ یہ اضافی وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت کا کم استعمال خرابی صحت کا باعث

تاہم گوشت اس وقت ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جب گوشت کی مطلوبہ اور مخصوص مقدار کھائی جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق بالغ افراد کو یومیہ 70 گرام، جب کہ ہفتے میں 500 گرام یعنی سات دنوں میں صرف آدھا کلو گوشت کھانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ جانوروں یا ان کے اعضاء کے گوشت کی اس سے بھی کم مقدار کھانی چاہیے، مثلا اگر سرخ گوشت کو روسٹ کرکے پکایا جائے تو بالغ افراد یعنی 18 برس سے زائد عمر کے لوگ صرف 60 گرام ہی کھائیں۔

اسی طرح اگر صحت مند بکرے یا بھیڑ کے ران اور سینے کا گوشت ہو تو ایک بالغ افراد کو یومیہ 70 گرام کھانا چاہیے، جب کہ ٹماٹر اور دیگر سبزی میں تیار کیے گئے سرخ گوشت کا قیمہ یومیہ 60 گرام تک کھانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سرخ گوشت کا زیادہ استعمال 9 امراض کا خطرہ بڑھائے

ڈبلیو ایچ او کے مطابق عام طور پر ہر بالغ انسان کو ہفتے میں صرف 2 بار سرخ گوشت استعمال کرنا چاہیے، تاہم اگر وہ یومیہ بنیادوں پر گوشت استعمال کر رہے ہیں تو ہفتے بھر میں اس کی مقدار 500 گرام سے زیادہ نہ ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت میں پروٹین، وٹامنز اور منرل کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جس وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، تاہم زائد مقدار میں گوشت کھانے سے ہاضمے، اور پیٹ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

عید قرباں کے موقع پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ 90 گرام گوشت کو تو نظر میں ہی نہیں لاتے، بلکہ یومیہ 300 سے 500 گرام گوشت کھاتے ہیں،جب کوئی کوئی تو ایک کلو گوشت کھانے سے بھی نہیں کتراتا، جس وجہ سے وہ جلد بیمار پڑ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت کا استعمال امراض قلب سے بچانے میں مددگار

اضافی اور زائد گوشت کھانے کے باعث لوگوں کے پیٹ میں مروڑ، اور درد پیدا ہونے سمیت قبض اور موشن کی شکایت بھی ہوجاتی ہے، جب کہ کم عمراور نو عمر افراد تو گوشت کی زیادہ مقدار کھانے سے مزید بیمار پڑ جاتے ہیں۔

اس لیے عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کو سامنے رکھ کر مطلوبہ اور مخصوص مقدار میں گوشت کھانا چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں