• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

مردم شماری پر سندھ حکومت کے تمام اعتراضات مسترد

شائع September 7, 2017

اسلام آباد: وزارت شماریات نے مردم شماری پر سندھ حکومت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی زیر صدارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج پر اٹھنے والے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت شماریات نے مردم شماری پر سندھ حکومت کے تمام تحفظات مسترد کرتے ہوئے مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی بھی حامی بھر لی۔

وزارت شماریات کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ کی ٹیکنیکل کمیٹی مردم شماری کے دوران بھی نتائج کا جائزہ لیتی رہی ہے، صوبائی حکومت چاہے تو مردم شماری کے نتائج کی ٹیکنیکل کمیٹی کے ذریعے دوبارہ تصدیق بھی کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مردم شماری کے عبوری نتائج پر اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات

مردم شماری پر سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، صوبائی چیف سیکریٹریز اور وزیر خزانہ پنجاب اجلاس میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مردم شماری کے عبوری نتائج کو اعتراضات لگاتے ہوئے مسترد کردیا گیا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ وفاق نے مردم شماری کے نتائج کو راز میں رکھ کر سندھ کے ساتھ سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں اور گھروں کی گنتی کے دوران پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہیں کیے گئے، جبکہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ کی آبادی کم ظاہر کی گئی تاکہ مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھایا جاسکے۔

اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی مردم شماری کے عبوری نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025