اسپرین دانتوں کے عام ترین مرض کا سستا علاج؟

08 ستمبر 2017
یہ دعویٰ شمالی آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ شمالی آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی یا خرابی کا سامنا ہر ایک کو ہوتا ہے مگر مہنگے علاج کی بجائے سستی اسپرین اس کو ریورس کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ دعویٰ شمالی آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کوئنز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ عام اور سستی درد کش گولی دانتوں کو اپنی مرمت خود کرنے پر مجبور کردیتی ہے، جبکہ نئے دنتین (دانت کا سخت اسٹرکچر)کی تشکیل کے لیے بھی مددگار ہے جو کہ عام طور پر دانتوں کی خرابی سے متاثر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : دانتوں کی فلنگ جسم میں مرکری کی سطح بڑھائے

دانتوں کی فرسودگی دنیا بھر میں دانتوں کے امراض میں سب سے عام ہے جو ایک تہائی بالغ افراد کو اپنا نشانہ بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ابتدائی نتائج سے عندیہ ملا ہے کہ اسپرین دانتوں کی اپنی مرمت کے لیے فوری حل ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ نیا طریقہ کار نہ صرف دانتوں کی عمر کو لمبی کرنے میں مدد دے سکتا ہے بلکہ طبی اخراجات میں نمایاں کمی لانے میں بھی مدد دے گا۔

عام طور پر دانتوں کی فرسودگی ان میں تکلیف یا ہلنے کا باعث بنتی ہے اور انہیں نکلوانا پڑتا ہے جبکہ بیکٹریا کی روک تھام کے لیے فلنگ بھی کرائی جاسکتی ہے مگر وہ بھی محدود مدت تک ہی کارآمد ثابت ہوتی ہے اور زندگی بھر میں کئی بار کروانا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دانتوں کی تکلیف سے نجات دلانے والے 10عام طریقے

اس نئی تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ اسپرین کی کم مقدار ایسے منرلز کی بحالی میں نمایاں اضافہ کرتی ہے جو دانتوں کی مضبوطی اور افعال کے لیے ضروری ہیں۔

یہ ایسے اسٹیم سیلز کو بھی متحرک کرتی ہے جو دانتوں کے نقصان شدہ اسٹرکچر کی مرمت کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق اب اگلے قدم میں اس دوا کی دانتوں کے مسائل کے حوالے سے کلینکل ٹرائل میں آزمائش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں