پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا فاتح ’کشمیر‘

18 ستمبر 2017
پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا فاتح  کشمیر بینڈ—۔
پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا فاتح کشمیر بینڈ—۔

پاکستان کے میوزیکل شو 'پیپسی بیٹل آف دی بینڈز' اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ’کشمیر‘ نے ونر بینڈ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسری پوزیشن ’بدنام‘ بینڈ کو ملی۔

مزید پڑھیں: پیپسی بیٹل آف دی بینڈز: لانچ سانگ میں ماضی کے کامیاب گانے پیش

'کشمیر' بینڈ نے اپنے آڈیشن میں 'ای پی' بینڈ کا کامیاب گانا ’ہمیشہ‘ گایا تھا، جس کے بعد ان کی فین فالوونگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا رہا، اس کے بعد انہوں نے تیسری قسط میں عامر ذکی کا گانا ’میرے پیار‘ پرفارم کیا، تاہم اپنے گانوں ’بڈھا بابا‘ اور ’سوچ‘ کے ساتھ بھی یہ بینڈ فینز کو محظوظ کرتا رہا۔

'کشمیر' کی لگاتار شاندار پرفارمنسز نے شو کے تمام ججز کو بھی خوب متاثر کیا۔

دوسری جانب ’بدنام‘ بینڈ اس شو کے آڈیشنز میں ’الف اللہ‘ گانا گا کر شو کا حصہ بنا اور سب کی خوب داد وصول کی، بینڈ نے شو کے دوران قوالی راک گانوں کا انداز اپنائے رکھا۔

بدنام بینڈ
بدنام بینڈ

شو کی آخری قسط میں ان گانے کے بعد جج فواد خان نے انہیں دنیا بھر میں پرفارم کرتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ دونوں ہی بینڈز شو کے دوران بہترین پرفارمنسز دیتے رہے، جس کے بعد ججز کے لیے کسی ایک کا انتخاب کرنا کافی مشکل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپسی بیٹل آف دی بینڈز ٹیزر: فواد اور عاطف کی جھلک

امید ہے کہ 'کشمیر' اور 'بدنام' دونوں بینڈز اپنے اپنے میوزیکل کریئر میں کافی کامیابی حاصل کریں۔

جیتنے والے بینڈ کو 50 لاکھ روپے انعام اور ایک میوزک البم کا کنٹریکٹ دیا گیا، جس کے ساتھ یہ بینڈ پاکستان بھر میں کنسرٹس بھی کرے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں