کیا سونے سے قبل جرابیں پہننی چاہئیں؟ تو اس کا جواب ہے ہاں، خاص طور پر اگر آپ کو بے خوابی کی شکایت ہے۔

ہیلتھ ویب سائٹ سلیپ ڈاٹ او آر جی کے مطابق اگر پیروں کو جرابوں کے ذریعے گرم کیا جائے تو اس سے خون کی شریانوں کو سکون ملتا ہے اور دماغ کو لگتا ہے کہ یہ سونے کا وقت ہے، اس طرح یہ حرارت جسم کو سونے کے لیے تیار کرتی ہے۔

آسان الفاظ میں پیروں کو گرم رکھنا بے خوابی کی شکایت دور کرتا ہے جبکہ نیند بھی بہت جلد آتی ہے۔

مزید پڑھیں : پیروں کی بو سے نجات بہت آسان

اگر آپ اس سے قائل نہیں ہوتے تو گزشتہ دنوں بین الاقوامی طبی جریدے جرنل آف سائنس میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بستر سے قبل جرابیں پہننا عام معمول کے مقابلے میں پندرہ منٹ پہلے سونے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح یہ پیروں کی خشکی یا ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے کو بھی حل کرنے میں مددگار ہے۔

روایتی چینی طبی بھی اس خیال کی حامی ہے اور اس کی ایک ماہر ڈاکٹر ایلزبتھ ٹراٹینر کے مطابق ٹھنڈے پیر جسم کی توانائی کو خارج کردیتے ہیں جبکہ یہ توانائی اور نیوٹریشن کی روانی میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیاز کے حیران کن فوائد

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم توانائی اور نیوٹریشن کی سرکولیشن برقرار رکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں تاکہ جسم کو تکلیف دہ رکاوٹوں کا سامنا نہ ہو جبکہ توانائی برقرار رہے۔

ان کے بقول ٹھنڈ توانائی کی روانی کو روکتی ہے جبکہ گرمائش اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں