• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

پاکستان کی ہاکی لیگ کے آئندہ سال انعقاد کا اعلان

شائع September 26, 2017 اپ ڈیٹ September 26, 2017 09:01pm

اسلام آباد: کرکٹ کے بعد قومی کھیل ہاکی کے حکام نے بھی لیگ کے انعقاد کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے اور آئندہ سال ملک کے مختلف شہروں میں ہاکی لیگ کھیلی جائے گی جہاں ہر ٹیم میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے ہاکی لیگ آئندہ سال 24 اپریل سے ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، گوجرہ اور فیصل آباد میں کھیلی جائے گی اور ہر ٹیم میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیگ میں آسٹریلیا، ارجنٹائن اور دیگر ممالک کے نامور غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے اور لیگ پی ایچ ایف کو مالی سپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قومی کھیلوں میں کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ بحال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

ایشیا کپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ آئندہ ماہ 11 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا اور توقع ظاہر کی کہ ایشیا کپ میں ہماری ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔

ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ آئندہ سال قومی ٹیم آسٹریلیا اور یورپ کے دورے پر بھی جائے گی اور بھارت میں ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی۔

شہباز سینئر نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بترا کے ساتھ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ویزا کے عمل کو بھی آسان بنایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026