• KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

سرگودھا: پہاڑی تودہ گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے

شائع September 27, 2017 اپ ڈیٹ September 27, 2017 06:16pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

سرگودھا کے فیصل آباد روڈ پر واقع پہاڑ میں مزدور کرشنگ کر رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ مزدوروں پر آگرا، جس کے نتیجے میں 7 مزدور مٹی تلے دب گئے۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور امدادی کام شروع کر دیا گیا، جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ملبے سے نکالی گئی لاشوں کی شناخت کاشف، افضل اور کامران کے ناموں سے ہوئی، جبکہ دیگر مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کا حکم بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026