یورپ بھر میں ایچ آئی وی میں اضافہ

30 ستمبر 2017
یورپ میں نوجوانوں کے بجائے عمر رسیدہ افراد اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں—اسکرین شاٹ
یورپ میں نوجوانوں کے بجائے عمر رسیدہ افراد اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں—اسکرین شاٹ

یورپ کے مختلف ممالک میں 11 سال تک جاری رہنے والے سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ خطے کے تمام ممالک کے مردوں میں خطرناک حد تک ایچ آئی وی کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں ہونے والے ایک سروے کے دوران بھی اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ایڈز اور ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں اندازوں سے ذیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں چین میں بھی حیران کن طور پر ایڈز میں پھیلاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

لیکن پاکستان اور چین کے مقابلے یورپ میں ایچ آئی وی میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا، یورپ کے 31 ممالک میں نوجوانوں کے اندر ایچ آئی وی کے اثرات جانچنے کے لیے 2004 سے 2015 تک کیے گئے سروے کے نتائج حیران کن نکلے۔

سروے سے پتہ چلا کہ یورپ کے مختلف ممالک میں نوجوانوں کے بجائے 50 سال کے مرد حضرات میں ایچ آئی وی میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 'پاکستان میں ایک لاکھ 26 ہزار افراد ایڈز سے متاثر'

سائنس جرنل ’دی لینکٹ ایچ آئی وی‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق یورپین سینٹر فار ڈزیز پروینشن اینڈ کنٹرول کی جانب سے یورپی یونین (ای یو) اور یورپین اکانامک ایریا (ای ای اے) میں شامل ممالک میں کیے جانے والے سروے سے پتہ چلا کہ نوجوانوں کے مقابلے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں ایچ آئی وی کے ذیادہ اثرات موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10 سال قبل ان ممالک میں ہر 10 میں سے ایک 50 سالہ شخص ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا تھا، تاہم 2015 تک ہر 6 میں سے ایک شخص اس وائرس میں مبتلا ہوگیا۔

نتائج میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 49 برس کی عمر کے افراد کے مقابلے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ایچ آئی وی کے ایڈوانس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’مسلمان ممالک ایچ آئی وی کے پھیلاؤ سے انکاری‘

جن ممالک کے مرد ایچ آئی وی میں مبتلا پائے گئے، ان میں برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ سروے کے نتائج کو نظر میں رکھ کر یورپ بھر کے عمر رسیدہ افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے، کیوں کہ ممکنہ طور پر ان میں ایڈز میں مبتلا ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند سال میں نہ صرف یورپ بلکہ چین اور پاکستان جیسے ممالک میں بھی ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

چینی میڈیا کے مطابق رواں ماہ ستمبر 2017 تک چین میں ایڈز مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ آئی وی ایڈز کا علاج دریافت؟

چین میں ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا افراد میں بھی اضافہ ہوا، حیران کن طور پر چین میں ذیادہ تر نوجوان اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔

پاکستان میں بھی ایڈز کے مریضوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے، اور اب تک ملک میں ایک لاکھ 32 ہزار افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

پاکستان میں ترتیب وار سب سے ذیادہ مریض صوبہ پنجاب میں بستے ہیں، جن کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہے، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے، جہاں ان کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں