دبئی میں 'مریخ' کی تعمیر کا اعلان

01 اکتوبر 2017
— فوٹو بشکریہ دبئی میڈیا سینٹر
— فوٹو بشکریہ دبئی میڈیا سینٹر

دبئی میں عظیم الشان اور حیرت انگیز تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری رہتا ہے مگر یہ نیا پراجیکٹ بالکل ہٹ کر ہے۔

جی ہاں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے صحرائی خطے میں سیارہ مریخ جیسا ایک شہر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے ایک معروف تعمیراتی کمپنی سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ان کی کمپنی مریخ کے لیے روبوٹ پروازیں 2022 جبکہ انسان بردار پروازیں 2024 سے شروع کرے گی۔

مزید پڑھیں : انسانوں کو 2024 تک ’مریخ‘ پر لے جانے کا منصوبہ

یو اے ای کی حکومت 2117 تک مریخ میں ایک شہر کی تشکیل کا ارادہ رکھتی ہے جس کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا تھا۔

اور یو اے ای کے صحرا میں زمین کے پڑوسی سیارے جیسے ماحول پر مشتمل شہر کی تعمیر اسی کا حصہ ہے جس پر 140 ملین ڈالرز (14 ارب سے زائد پاکستانی روپے) کا خرچہ آئے گا۔

یہ شہر 19 لاکھ اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوا ہوگا اور مریخ کی سطح کی مکمل اور حقیقی نقل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امارات کا مریخ پر شہر بسانے کا ارادہ

یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کے لیے دنیا بھر سے بہترین سائنسی ذہنوں کو اس کا حصہ بنایا جائے گا اور وہ اس سرخ شہر میں ایک سال تک قیام کرسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ دبئی میڈیا سینٹر
فوٹو بشکریہ دبئی میڈیا سینٹر

مارش سائنس سٹی خوراک، توانائی، پانی اور زرعی حوالے سے مختلف ٹیسٹوں کے لیے استعمال کیا جائے گا جس کے لیے متعدد لیبارٹریز کی تعمیر بھی کی جائے گی۔

اس شہر میں ایک میوزیم بھی ہوگا جس کی دیواریں صحرائی ریٹ کی مدد سے تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر ہوں گی تاکہ نوجوانوں کو انسانیت کی عظیم ترین خلائی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں