عالمی یوم قلب پر ٹبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کی آگاہی مہم

03 اکتوبر 2017
لکی-ون مال میں ProjectDKL # کے تحت عوام  سے رابطے کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
لکی-ون مال میں ProjectDKL # کے تحت عوام سے رابطے کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی یومِ قلب پر ٹبّا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے آگاہی مہم چلائی گئی، عوام سے رابطے کی یہ مہم ProjectDKL # کے تحت لکی-ون مال میں منعقد ہوئی۔

پروجیکٹ دل کے لیے یا مختصراً ProjectDKL # کے تحت ٹبّا ہارٹ انسٹیٹیوٹ نے عالمی یومِ قلب کے موقع پر دل کی صحت کا خیال رکھنے کے سلسلے میں اس مہم کا آغاز کیا۔

مہم کے سلسلے میں ٹبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ نے 22 ستمبر سے 24ستمبر 2017 تک لکی-ون مال میں عوام سے رابطہ کی مہم کا انعقاد کیا ہے۔

چونکہ غیر متعدی امراض سے ہونے والی اموات میں سے تقریباً آدھی دل کی بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں لہذا اسے قاتلِ اوّل (نمبر ون کلر ) تصور کیا جاتا ہے ۔

ہر سال دنیا میں 7.5 ملین افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں، اس لیے اس کی اہمیت کے بارے میں جاننا ضروری ہے، تاکہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔

29ستمبر ہر سال دنیا بھر میں یومِ قلب کے طور پر منایاجاتا ہے، تاکہ دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات کو عالمی طور پر کم کیا جاسکے۔

ٹباّ ہارٹ انسٹیٹیوٹ ProjectDKL # کے تحت عوام کو صحت مند طریقے سے زندگی گزارنے اور صحت مندانہ ماحول تخلیق کرنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ دل صحت مند رہے۔

ProjectDKL # زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے، جس کا مقصد ورزش، صحت مند خوراک کے استعمال اور سگریٹ نوشی سے پرہیز جیسے اقدامات سے ایک صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنے کی ترغیب ہے۔

لکی-ون مال میں ProjectDKL # کے انعقاد سے ہزاروں افراد کو صحت مند سرگرمیوں اور مختلف کھیلوں میں شامل کیا گیا۔

شرکت کرنے والوں میں صحت کے عنوان سے پوچھے گئے سوالات کے صحیح جوابات اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بے شمار تحائف بھی دیئے گئے ۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اسپانسر مواد کیا ہے؟

تبصرے (0) بند ہیں