بونیر میں اسکول وین کو حادثہ، 3 طالبات جاں بحق

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2017
وین تیز رفتاری کے باعث دکان میں گھس گئی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والی طالبہ کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے— فوٹو: عمر باچا
وین تیز رفتاری کے باعث دکان میں گھس گئی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والی طالبہ کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے— فوٹو: عمر باچا

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں نجی اسکول کی وین کو پیش آنے والے حادثے میں 3 طالبات جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب نجی اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر شل بانڈی کے ایک بازار میں گھس گئی۔

حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 3 طالبات جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور وین ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی تھی۔

ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیاں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں