’بگ باس 11‘ میں گھر والے آپس میں الجھ پڑے

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2017
شو میں 18 کانٹسیٹنرز ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی
شو میں 18 کانٹسیٹنرز ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی

معروف بھارتی متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ کا سیزن جاری ہے، اور ابھی اس کی نشریات کو ایک ہفتہ ہی نہ ہوا تھا کہ اس کے تنازع کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

’بگ باس11 ‘ کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ متنازع ریئلٹی شو کے گھر والے آپس میں ہی الجھ پڑے، اور ان کا الجھنا کوئی حیرانی کی بات نہیں۔

بگ باس میں ہمشیہ ہی کانٹیسنٹر آپس میں الجھ کر تنازعات بڑھانے کی کوشش کرکے اپنی ریٹنگ بڑھاتے ہیں، اور اس ہی ریٹنگ کی بنیاد پر انہیں ووٹ اور نمبرز بھی ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریئلٹی شو’بگ باس 11‘ کا آغاز

شو کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ بگ باس 11 کے گھر والے اس وقت آپس میں الجھ پڑے جب شلپا شندے سیٹ پر بار بار گانے گاکر وکاس گپتا کو تنگ کر رہی تھی۔

ان دونوں کی تلخیوں میں دوسرے گھر والے بھی کود پڑے اور معاملہ مزید الجھ گیا۔

مزید پڑھیں: ’بگ باس 11‘ کے لیے سلمان خان کا معاوضہ کیا؟

خیال رہے کہ اس شو کے گھر والے جنہیں ’کانٹسیٹنر‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ شو کے ایک بہت بڑے گھر میں ایک ساتھ رہتے ہیں، جس میں ایک یا 2 بیڈ رومز، کچن، ایکٹوٹی ایریا، جیم، سوئمنگ پول اور ایک بہت بڑا گارڈن بھی ہوتا ہے۔

بگ باس 11 کا گھر 19 ہزار اسکوائر فٹ پر مبنی ہے، جس میں 90 کیمرے لگے ہوئے ہیں، ان گھر والوں کی نگرانی ان خفیہ کیمروں سے کی جاتی ہے۔

اس بار شو میں 18 کانٹیسٹنرز ہیں، جن میں سے زیادہ تر خواتین ہیں، ان شخصیات کا تعلق شوبز اور انٹرٹینمینٹ سمیت مختلف شعبہ ہائی زندگی سے ہے۔

اس بار بگ باس 11 کا پہلا شو یکم اکتوبر 2017 کو سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہوا، شو میں بڑی سیلیبرٹیز بھی شرکت کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس اور سلمان خان کا ساتھ

پہلے شو میں ہولی وڈ فلم ’جڑواں 2‘ کی کاسٹ نے شرکت کی تھی، یہ فلم سلمان خان کی 1997 میں آنے والی فلم ’جڑواں‘ کا سیکوئل ہے۔

بگ باس 11 کے کانٹیسٹنر

شلپا شندے

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

حنا خان

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

ہیتن تیجوانی

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

پریانک شرما

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

بینفشا سون والا

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

ارشی خان

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

زبیر خان

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

سپنا چوہدری

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

شیوانی درگا

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

جیوتی کماری

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

پنیش شرما

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

وکاس گپتا

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

بندگی کلرا

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

سبھایاسچی ستپاتھی

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

لوسنڈا نکولس

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

لو تیاگی

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

مہجبیں صدیقی

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

آکاش انیل دادلانی

—فوٹو: کلرز ٹی وی
—فوٹو: کلرز ٹی وی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں