’قریب قریب سنگل‘ عرفان خان کی رومانوی کہانی

06 اکتوبر 2017
فلم کو 10 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر
فلم کو 10 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ’ہندی میڈیم‘ کرنے کے بعد اب عرفان خان ملایم اداکارہ پاروتی کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

دشمن اور سنگھرش جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والی ڈائریکٹر تنوجا چندرا کی آنے والی فلم ’قریب قریب سنگل‘ ایک رومانٹک ٹریولنگ فلم ہے، جس میں عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

’قریب قریب سنگل‘ دو ایسے پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے، جو غیر معمولی سفر کا آغاز کرتے ہیں، لیکن ان کا یہ سفر ایڈونچرکی صورت اختیار کرجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرفان خان کی اگلی فلم ’موتھ اسموک‘

رومانوی سفر پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ بھی بھارت کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے، جب کہ فلم میں روایتی رسم و رواج کی جھلک بھی نظر آئے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ عرفان خان کسی ہندی فلم میں ملایم اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

’قریب قریب سنگل‘ کو ’زی اسٹوڈیو‘ کے بینر تلے ہی ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عرفان خان گلوکار بننے کے خواہشمند

فلم کو رواں برس 10 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

اداکار عرفان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’قریب قریب سنگل‘ کے پوسٹرز شیئر کیے، جس میں انہیں اداکارہ پاروتی کے ساتھ سفر کے دوران مختلف انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عرفان خان نے 4 اور 5 اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے پوسٹرز ٹوئیٹ کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں