بولی وڈ کی آنے والی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کے چرچے تو گزشتہ 2 سال سے جاری ہیں، تاہم اب اس فلم کے ریلیز کے دن قریب آنے پر ان چرچوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

’پدماوتی‘ کی شوٹنگ سے لے کر اس کی پہلی جھلک ریلز ہونے تک جاری رہنے والے جھگڑوں اور تنازعات کے بعد فلم کے ٹریلر نے جب نیا ریکارڈ قائم کیا تو فلم کے اداکاروں کے لباس اور شاہانہ انداز پر باتیں ہونے لگیں۔

ویسے تو ’پدماتی‘ میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے کرداروں کی تصاویر جاری ہوتے ہی، میڈیا اور انٹرنیٹ پر ان کے چرچے تھے، تاہم شائقین کی سب سے ذیادہ نظریں دپیکا پڈوکون کے سونے سے جڑے رانیوں کے لباس پر تھیں۔

یہ اندازے تو پہلے ہی کیے جا رہے تھے کہ ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون کا لباس عام اور معمولی نہیں ہوگا، کیوں کہ فلم کی کہانی 13 ویں صدی کی ہے، جس وجہ سے لباس کو بھی اس وقت کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان رومانوی سین نہیں'

رپورٹس کے مطابق ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون نے 400 کلو گرام سونا اور 30 کلو گرام وزنی لہنگا پہنا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون کا سرخ لہنگا 30 کلو گرام وزنی ہے، جس کی قیمت 20 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس لہنگے کی تیاری میں جہاں ایک سے زائد ڈزائنرز نے کام کیا، وہیں اس کی تیاری میں کئی ہفتے بھی لگے۔

رپورٹ کے مطابق ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کے دوران دپیکا پڈوکون کے ذیادہ تر لباس کا وزن عام لباس سے کہیں بڑھ کر تھا۔

دپیکا پڈوکون نے 30 کلو وزنی لہنگا’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کے دوران کم سے کم 100 دنوں تک مسلسل 12 سے 14 گھنٹے پہنے رکھا۔

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ کے باعث دپیکا اور رنویر کی ذہنی حالت متاثر

’پدماوتی‘ کے ٹوئٹر ہینڈل سے کیے جانے والے ٹوئیٹ کے مطابق مطابق دپیکا پڈوکون نے فلم میں جو زیورات پہنے، اسے 200 کاریگروں نے 600 دنوں میں تیار کیا۔

دپیکا پڈوکون نے فلم میں ایک یا 200 کلو نہیں بلکہ پورے 400 کلو گرام سونا پہنا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دپیکا پڈوکون نے اپنی فلم ’رام لیلا‘ میں 20 کلو وزنی اور ’باجی راؤ مستانی‘ میں بھی اتنا ہی وزنی لہنگا پہنا تھا۔

بولی وڈ کی دیگر اداکاراؤں جن میں مادھوری ڈکشٹ بھی شامل ہیں، وہ بھی فلموں میں 20 سے 30 کلو وزنی لہنگے پہن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ ماسٹر پیس ’پدماوتی‘ کا ٹریلر ریلیز

’پدماوتی‘ کی کہانی چتور گڑھ کی رانی پدمنی کے گرد گھومتی ہے جنہیں پدماوتی بھی کہا جاتا ہے، وہ بےحد خوبصورت تھیں، جن کی خوبصورتی کے چرچے سُن کر اور شیشے میں ان کی ایک جھلک دیکھ کر ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی ان کا دیوانہ ہوگیا اور انہیں حاصل کرنے کے لیے پدماوتی کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کو قتل کردیا۔

فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کو رواں برس یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں