پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں دو مکانات کی چھت گرنے سے دو خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ باجوڑ کے علاقے خار میں پیش آیا جہاں دو مکانات کی چھت گر گئی۔

باجوڑ ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فرد کا علاج جاری ہے — فوٹو: علی اکبر
باجوڑ ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فرد کا علاج جاری ہے — فوٹو: علی اکبر

ان کا کہنا تھا کہ چھت گرنے کے نتیجے میں اس کے نیچے دب کر 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے مزید کہا کہ واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.

مقامی حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو باجوڑ ایجسنی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے شمسو قائم کے مکان کی دیوار گل اور منیر نامی افراد کے مکانات پر جاگری، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں