عراق: 92 سالہ شخص کی 22 سالہ خاتون سے شادی

شائع July 5, 2013

ایک عراق دلہن۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔
ایک عراقی دلہن۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔

سمارا: بغداد کے شمال میں واقع ایک گاؤں میں ایک 92 سالہ عراقی کسان نے اپنے سے 70 سال چھوٹی خاتون سے شادی کرلی۔

مسالی محمد المجامی نے جمعرات کی شام 22 سالہ مونا مخلف الجبوری سے اپنے دو نوجوان پوتے پوتیوں کے ہمراہ شادی کی جو خود بھی اسی روز اس رشتے میں بندھنے جارہے تھے۔

المجامی کی 58 سالہ اہلیہ تین سال قبل انتقال کر گئی تھیں جن سے انکے 16 بچے ہیں جبکہ شادی کی یہ تقریب عراقی شہر سمارا کے جنوب میں واقع گبن کے علاقے میں منعقد ہوئی۔

شادی کے بعد المجامی نے اے ایف پی کو بتایا کہ شادی کرکے وہ بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کرکے انہیں دوبارہ بیس سال کی عمر جیسا جذبہ محسوس ہورہا ہے۔

شادی کی تقریب تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی جسکے دوران میوزک اور دانس کا انتظام بھی کیا گیا تھا جبکہ قبائلی اور مذٓہبی رہنماؤں نے اس میں شرکت بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025