ملازمت کی تلاش کے لیے سی وی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور اس کو آسان بنانے میں اب مائیکرو سافٹ اور لنکڈن آپ کی مدد کریں گے۔

دونوں کمپنیوں نے مل کر ریزوم اسسٹنٹ نامی فیچر متعارف کرایا ہے جس میں لنکڈن کا ڈیٹا براہ راست مائیکرو سافٹ ورڈ میں ڈال دیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنی سی وی کو آسانی سے بہتر بناسکیں۔

مزید پڑھیں : اپنی سی وی میں یہ غلطیاں کبھی مت کریں

یہ فیچر رواں ہفتے مائیکرو سافٹ انسائیڈر میں متعارف کرایا جائے گا اور سی وی تحریر کرنے کی صورت میں صارف کی اہلیت اور ملازمت کی ٹائپ کے مدنظر رکھتے ہوئے لنکڈن ڈیٹا پیش کرے گا۔

یہ فیچر خودکار طور پر صارف کی لکھی جاب ڈسکرپشن کو دیکھ کر ایسے افراد کسی ویز کے پوائنٹس نمایاں کرے گا جو کہ ایسے ملتے جلتے تجربے کے حامل ہوں گے۔

مثال کے طور پر فیچر میں بتایا جائے گا کہ لوگ کس طرح اپنے ملازمت کے تجربے اور اسکلز کو سی وی میں بیان کرتے ہیں۔

اس کے پیچھے یہ خیال چھپا ہے کہ ایسے افراد کو مدد فراہم کی جائے جو پریقین نہیں ہوتے کہ کس طرح اپنے تجربے اور اسکلز کو بہترین طریقے سے سی وی میں درج کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ان 10 الفاظ کو سی وی کا حصہ نہ بنائیں

اس فیچر کے ساتھ لنکڈن کے جاب فائنڈنگ ٹولز بھی منسلک ہوں گے اور اس سوشل نیٹ ورک کے ڈیٹا بیس میں ملازمتون کی فہرست بھی صارف تک پہنچائی جاسکے گی، جس سے سی وی کی تیاری میں مزید مدد مل سکے گی، جبکہ لوگ یہ آپشن بھی اختیار کرسکتے ہیں جو کمپنیوں کو بتائے گا کہ آپ نئی ملازمت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ مائیکرو سافٹ اور لنکڈن کے درمیان اشتراک کی ایک اور مثال ہے۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے گزشتہ سال لنکڈن کو 269.2 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق سی وی بہتر بنانے والا یہ فیچر آنے والے مہینوں میں ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگا اور ابھی یہ مائیکرو سافٹ انسائیڈر پروگرام کا حصہ بننے والے ہی استعمال کرسکیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں