• KHI: Partly Cloudy 14.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 11.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 14.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 11.5°C

کنٹرول لائن پر ’معمر خاتون‘ کی ہلاکت پر بھارت سے احتجاج

شائع November 15, 2017

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے معمر خاتون کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈاکٹر محمد فیصل نے سرحد پار سے بھارتی فوجی اہلکار کی فائرنگ سے آزاد جموں و کشمیر میں معمر خاتون کی ہلاکت کی مذمت کی اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے احتجاج کیا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ’امن کے مطالبے کے باوجود بھارت مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر رواں سال ایک ہزار 300 سے زائد بار معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

بھارت کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 50 معصوم شہری جاں بحق اور 165 زخمی ہوئے۔

2016 میں بھارت کی جانب سے 382 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹرول لائن پر ’معصوم شہریوں‘ کو نشانہ بنانے پر بھارت سے احتجاج

بیان میں بھارت کی خلاف ورزیوں کو علاقائی امن اور سیکیورٹی کے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا افسوسناک اور انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔‘

ڈاکٹر فیصل نے بھارت پر 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے، اس معاملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو جنگ بندی کا من و عن احترام کرنے اور کنٹرول لائن پر امن قائم کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

محمد فیصل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی،ایل اوسی فائرنگ پراحتجاج

واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی معمر خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

ضلع پونچھ کے ڈپٹی کمشنر راجا طاہر ممتاز کا کہنا تھا کہ عباس پور سیکٹر کے گاؤں پولاس کَکوٹا 78 سالہ امام بی بی گھر کے آنگن میں کاموں میں مصروف تھیں کہ سہ پہر 3 بجے جان لیوا گولی ان کی گردن پر آکر لگی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

گاؤں پولاس کَکوٹا کنٹرول لائن کے انتہائی قریب واقع ہے، جہاں بھارتی فورسز کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے کئی بار جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025