گلیکسی ایس 9 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

30 نومبر 2017
— فوٹو بشکریہ ایس نائن
— فوٹو بشکریہ ایس نائن

سام سنگ نے 2018 کے لیے بڑے منصوبے تیار کررکھے ہیں، پہلے لچکدار گلیکسی ایکس سے ہٹ کر بھی یہ کمپنی اپنا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس نائن سال کے آغاز میں پیش کرے گی۔

اور اس فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

امریکی جریدے فوربس نے گلیکسی ایس نائن کی کانسیپٹ تصویر جاری کی ہے جس میں یہ فون ایس ایٹ اور گلیکسی نوٹ ایٹ سے بھی زیادہ بہتر نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ ایس 9 کی تفصیلات افشاں

رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس نائن میں فنگر پرنٹ ریڈر ڈسپلے کے اندر نہیں ہوگا کیونکہ کمپنی فی الحال بڑے پیمانے پر فونز کی پروڈکشن کے حوالے سے اس ٹیکنالوجی کو تیار کرنے میں ناکام رہی ہے، تاہم یہ ایس ایٹ کی طرح بیک کیمرے کی بجائے درمیان میں کہیں ہوسکتا ہے۔

اسی طرح گلیکسی ایس نائن میں آئی فون ایکس میں دیا گیا چہرے کی شناحت والا تھری دی سسٹم کی بجائے سام سنگ آنکھوں سے فون ان لاک کرنے والے سنسر اور فرنٹ کیمرے سے چہرے کی شناخت کے سسٹم کو برقرار رکھے گی۔

اور ہاں یہ فون توقع سے بھی پہلے جنوری میں متعارف کرایا جاسکتا ہے کیونکہ کمپنی 2018 کے آغاز کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر اس کی تیاری شروع کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کے 3 گلیکسی ایس 9 فون متعارف کرائے جانے کا امکان

یہ رپورٹس پہلے ہی سامنے آچکی ہیں کہ گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس کے ساتھ اس کا ایک منی ماڈل بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

سام سنگ کا یہ گلیکسی ایس سیریز کا پہلا فون ہوگا جس میں ڈوئل کیمرہ سنسر بیک پر دیا جائے گا جبکہ جدید ترین پراسیسر دیا جائے گا جو کہ اسے گلیکسی نوٹ ایٹ سے زیادہ طاقتور بنائے گا۔

اس فون کی قیمت 930 ڈالرز سے 1050 ڈالرز کے درمیان ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں